ٹیرف میں مداخلت نیب کا دائرہ کار نہیں، نیپرا کی شکایت

ظفر بھٹہ  ہفتہ 21 ستمبر 2019
جس طرح نیب نیپرا کے معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے اس سے نیپرا کے پروفیشنلز کا حوصلہ پست ہوا ہے، نیپرا رپورٹ  (فوٹو : فائل)

جس طرح نیب نیپرا کے معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے اس سے نیپرا کے پروفیشنلز کا حوصلہ پست ہوا ہے، نیپرا رپورٹ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2018جاری کر دی جس میں ٹیرف کے تعین میں نیب کی مداخلت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق جس طرح نیب نیپرا کے معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے اس سے نیپرا کے پروفیشنلز کا حوصلہ پست ہوا ہے،نیپرا نے حکومت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیپرا کے جن فیصلوں کو دیکھ رہا ہے یہ نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتے یہ نیپرا کا کام ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ اس معاملے کو جامع طریقے سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سرمایہ کار کا اعتماد بحال رہے اور نیپرا کو بھی نقصان نہ ہو،رپورٹ میں کہاگیاکہ نیب نیپرا کے ہر فیصلے کی تحقیقات کر رہاہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔