جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ

ایئر پورٹ کے تمام حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاہم کسی قسم کے ٹڈی دل کی موجودگی کسی جگہ پر ثابت نہیں ہوئی


Staff Reporter September 22, 2019
جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ ، ذرائع ٹڈی دل کا حملہ نہیں ہوا، سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اسپرے مہم ناکام ہوگئی جناح ٹرمینل پرٹڈی دل نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی روانگی لائونج کے باہر بڑی تعداد میں ٹڈیاں منڈلانے لگیں،جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، موجودہ صورتحال کے بعد یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ لاکھوں روپے کے اخراجات سے کیے گئے اسپرے مہم بے نتیجہ رہی کیونکہ موسمی مچھروں اور ٹڈیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا،ایئرپورٹ کے ریمپ ایریا میں بھی ٹڈیوں کی بہتات سے کام متاثر ہونے لگا جبکہ ریمپ ایریا میں کام کرنے والے ملازمین میں خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجودہ صورتحال کی وجہ سے ڈنگی اور کانگو وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جناح ٹرمینل پر ٹڈی دل کا حملہ نہیں ہوا،فوٹیج میں دکھائی دیے جانے والے پتنگے ہیں، ایئرپورٹ پر گذشتہ روز فیومیگیشن کرائی گئی، فوٹیجز منظرعام پر آنے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاہم کسی قسم کے ٹڈی دل کی موجودگی کسی جگہ پر ثابت نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں