ایف بی آر سے مذاکرات ناکام کراچی کے تاجر آج دھرنا دیں گے

 موتن داس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ پردھرنے میں چھوٹے تاجروں کی تنظیمیں شریک ہونگی


Staff Reporter September 27, 2019
 موتن داس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ پردھرنے میں چھوٹے تاجروں کی تنظیمیں شریک ہونگی۔ فوٹو: فائل

تاجروں نے ٹیکس اصلاحات کے تحت ایف بی آرحکام کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی اور حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف آج احتجاجی دھرنادینے کا اعلان کردیاہے۔

چھوٹے تاجروں نے ٹیکس اصلاحات کے تحت اسلام آباد میں ایف بی آرحکام کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی اور حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف آج (جمعہ 27ستمبرکو)دوپہرڈیڑھ بجے احتجاجی دھرنادینے کا اعلان کردیاہے۔

اولڈسٹی تاجر اتحاد کے تحت شہر کی مرکزی تاجر تنظیموں کے نمائندے آج موتن داس مصطفی کلاتھ مارکیٹ عالم چوک، ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے، جس میں آل کراچی تاجر اتحاد، آل سٹی تاجر اتحاد، کراچی سندھ تاجر اتحاد، سندھ تاجر اتحاد، الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں