عمرقید کی مدت کا تعین سپریم کورٹ کا7رکنی لارجر بینچ قائم

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ2اکتوبر کو سماعت کریگا، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس


Numainda Express September 29, 2019
چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔ (فوٹو: فائل)

DUBAI: عمرقید کی مدت کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو نوٹسزجاری کر دیے گئے ہیں۔

لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات۔ چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں