نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

میرے جسم کی ساخت سومو کیلیے تھوڑی کم ہے، چند مزید کلو وزن بڑھا کر میں ان سے مقابلہ کرپاؤں گا، ٹینس چیمپئن


Sports Desk October 01, 2019
میرے جسم کی ساخت سومو کیلیے تھوڑی کم ہے، چند مزید کلو وزن بڑھا کر میں ان سے مقابلہ کرپاؤں گا، ٹینس چیمپئن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

SYDNEY: ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ بھی سرکانے میں ناکام رہے۔

16 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن جوکووک ان دنوں جاپان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کیلیے ٹوکیو میں موجود ہیں، انھوں نے گذشتہ روز صبح کے پریکٹس سیشن میں سومو رنگ کا رخ کیا، جہاں پر نہ صرف ریسلرز کے ساتھ پریکٹس کی بلکہ ایک سومو ریسلر سے فائٹ بھی کرنا چاہی۔

بعد ازاں ان کا ارزائے مذاق کہنا تھا کہ میرے جسم کی ساخت سومو کیلیے تھوڑی کم ہے، چند مزید کلو وزن بڑھا کر میں ان سے مقابلہ کرپاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں