سعودی عرب کے ساتھ کاروباری شراکت میں توسیع کا امکان

ایکسپریس ٹریبیون رپورٹ  منگل 1 اکتوبر 2019
وفاقی کابینہ آج اجلاس میں سعودی پاک کمپنی کی میعاد میں 50 سال توسیع کی منظوری دے گی
 فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی کابینہ آج اجلاس میں سعودی پاک کمپنی کی میعاد میں 50 سال توسیع کی منظوری دے گی فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آج ( منگل کو) ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کی کاروباری شراکت کو مزید 50 سال تک توسیع  دیے جانے کا امکان ہے۔

فنانس ڈویژن نے کابینہ سے سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ کمپنی کو مزید 50 سال تک برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

یہ کمپنی 2 سمبر 1980 کو دونوں ممالک  کے درمیان 4 جون 1980 کو ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں صنعتی اور زراعت پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ یہ مشترکہ سرمایہ کار کمپنی ہے جس میں دونوں ممالک برابر کے شراکت دار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔