وائٹ کالر کرائم: پاکستان 9 درجے بہتری سے 112ویں نمبر پر آگیا

اے پی پی  بدھ 16 اکتوبر 2019
بدعنوانی سے متعلق شکایات کا دگنا ہونا نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عامر جہانگیر۔ فوٹو : فائل

بدعنوانی سے متعلق شکایات کا دگنا ہونا نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عامر جہانگیر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: عالمی مسابقتی انڈیکس کے تحت پاکستان وائٹ کالر کرائم میں 9 درجے بہتری سے 112ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ ’’مشعل پاکستان‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے نیب ہیڈکوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم نے عالمی مسابقتی انڈیکس کے تحت پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے تناظر میں2019 میں قومی احتساب بیورو کی عوام کو بد عنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی کوششوں کو سراہا ہے جس کے باعث عوام نہ صرف پہلے سے زیادہ بد عنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی رکھتے ہیں بلکہ نیب کو موصول ہونے والی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا 2018کے مقابلے میں 2019میں دگنا ہونا نیب جیسے معتبر ادارے پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔