- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
پاکستان روایتی ہتھیاروں کے سالانہ کنونشن کا چیئرپرسن منتخب
اسلام آباد: پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس میں چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کو متفقہ طور پر متعدد روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کے دوران کنونشن کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے، اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تجدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے اور یہ کنونشن متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے جو فوجیوں اور عام شہریوں کو یکساں متاثر کرنے والے متعدد ہتھیاروں کی روک تھام پر مبنی ہے۔
ترجمان کے مطابق ہر سال منعقد ہونے والا کنونشن پانچ پروٹوکولز سمیت انسانیت کو درپیش خطرات اورفوجی مقاصد میں توازن فراہم کرتا ہے، کنونشن میں رکن ممالک نئے روایتی ہتھیاروں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اضافی پروٹوکولز بھی مرتب کرتے ہیں، رواں سال کے اجلاس میں خود مختار ہتھیاروں کے کردار اور کنونشن کی مالیاتی موزونیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا متفقہ طور پر انتخاب عالمی برادری کا اظہار اعتماد اور بذریعہ تجدید اسلحہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے خدمات کا مظہر ہے، پاکستان کا منتخب ہونا مضبوط کثیرالجہتی سفارت کاری کا واضح ثبوت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔