- کیا آپ تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں؟ بلڈ ٹیسٹ سے معلوم کیجیے!
- روس میں تین لاکھ ڈالر سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
- صرف دو جزیروں پر پلاسٹک کے ڈھیر سے 5 لاکھ ہرمٹ کیکڑے ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
- کوئٹہ میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مزید 2 سونے کے تمغے جیت لئے
- سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کا خواب ہے، بلاول بھٹو زرداری
- پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے فیس بک پرتصاویر شیئر کرنے والوں کیخلاف مہم تیز
- چین میں قومی ترانے کے دوران جھنڈے کی طرف نہ دیکھنے پر کھلاڑی پر جرمانہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوابی یونیورسٹی کیلیے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان
- کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کو شرکت کرنا ہوگی، وزیر اعظم
- شاہی قلعہ کے مختلف حصوں سے سیکڑوں برس پرانی باقیات برآمد
- روس پر اولمپکس اور فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے سمیت تمام عالمی مقابلوں پر پابندی
- حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے، وزارت مذہبی امور
- پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر
- برطانیہ میں اسکول کی باحجاب مسلم طالبہ پر تشدد، ویڈیو وائرل
- کابل ایئرپورٹ انتظامیہ کے حیلے بہانے؛ پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے روکے رکھی
- سندھ کابینہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا
- بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتے؟
- کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی ہے،خالد مقبول صدیقی
نواز شریف کی عدم موجودگی میں ان کا مشن جاری رکھیں گے، شہباز شریف

نوازشریف کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں مریم نواز بھی موجود تھیں، شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی طبعیت دریافت کی اور ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی منگل کے روز بیرون ملک روانگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔
بعد ازاں اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر حکومتی اتحادی (ق) لیگ، ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھی شکر گزار ہیں، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے بھی بے حد مشکور ہیں جہنوں نے نوازشریف کے لئے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کے لئے پیغامات بھجوائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے، میاں نوازشریف کی صحت پر ان تمام سیاسی جماعتوں نے انسانیت سے ہمدردی کا ثبوت دیا ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام ، تمام اپوزیشن کی جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ان کے مشکور ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کو مشن کو جاری رکھے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔