- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
تاجروں نے چھاپوں اور جرمانوں کیخلاف پھر شٹر ڈاؤن کی دھمکی دیدی
اسلام آباد: تاجروں نے مارکیٹوں میں چھاپوں اورجرمانوں کے خلاف ایک بار پھر شٹرڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مر کزی صدرکاشف چوہدری نے تنظیم کے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مہنگائی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، مہم صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلیے چلا رہی ہیں،ضلعی سطح پر اشیاء خوردونوش کے ریٹوں کا تعین کرنے والی کمیٹیاں بے اثرہو چکی ہیں، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ ان کمیٹیوں کا ہر پندرہ روز بعد اجلاس بلا کر اشیاء کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔ کئی ماہ کی جاری پرانی سرکاری قیمتوں پر دکاندروں کو اشیا کی فروخت پر مجبورکر نا ظلم ہے۔
کاشف چوہدری نے کہا پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، تمام کمشنرز نے تاجروں پر ایف آئی آر درج اور جرمانے کرنے شروع کر دیئے ہیں،ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں کی جاری کی گئی پرائس لسٹیں خوابی اور خیالی ہیں۔ تاجر برادری حکومت کو سات دن کا وقت دے رہی ہے کہ وہ ملک کے تمام اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے لئے تاجرنمائندوں کی مشاورت سے حقائق پر مبنی نئی سرکاری پرائس لسٹیں جاری کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔