- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ترجمان (ن)لیگ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں، انہوں نے نوازشریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں سے اندرونی اعضاء کے معائنےکی روشنی میں نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی ، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی، اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسٹیرائیڈز اورپلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر زیادہ ہے۔ طبی تجزیات کے باوجود پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ سیاست اور ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، افسوس ہے کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ، نواز شریف کی صحت پر سیاست کی بجائے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کا بندوبست کرے ، ملک، قوم ، کاروبار روزگار اور معیشت کا مذاق بنایا ہوا ہے اُس کا علاج کرے ،نالائق اور نااہل 15 مہینے کی اس کارکردگی کا علاج کرے جس نے ملک اور عوام کو بیمار کر دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔