- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
وزیراعلیٰ کے خلاف اراکین اسمبلی نے کوئی گروپ نہیں بنایا، شوکت یوسفزئی
پشاور: ترجمان خیبرپختون خوا حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف اراکین اسمبلی نے کوئی پریشر گروپ نہیں بنایا۔
رہنما تحریک انصاف اور ترجمان خیبرپختون خوا حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نہ تو کسی کے خلاف کوئی چارج شیٹ بنائی ہے اور نہ ہی وزیراعظم کو ایسی کوئی چارج شیٹ پیش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ معمول کی ملاقات میں وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی اور محکموں کی کارگزاری کے بارے میں مطلع کرتے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان خود بھی صوبے کے تمام امور کے بارے میں وزیراعلیٰ سے رپورٹ لیتے ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمودخان معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی پریشر گروپ نہیں بنا، اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف کسی قسم کا کوئی گروپ نہیں بنایا، اختلافات کی خبریں حکومت کی صفوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، میڈیا ایسی خبروں کو اڑانے سے گریز کرے اور خبر دینے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے، ایسی خبروں سے صوبہ سے متعلق منفی تاثر پیداہوتا ہے اور میڈیا ہاؤسز کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔