- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
عمرے کی ادائیگی نے میری زندگی بدل دی، رابی پیرزادہ
مدینہ: شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسجد نبوی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی۔
رابی پیرزادہ گزشتہ کئی دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات مکہ اورمدینہ میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تمام لوگوں کو اپنے سفر اورمقدس مقامات سے متعلق بتایا۔ گزشتہ روز رابی پیرزادہ کا مدینے میں آخری دن تھا جب کہ اسی روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔
اس موقع پررابی پیرزادہ نے ایک ویڈیوپیغام کے ذریعے عمرے کے دوران حاصل کیا جانے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔ آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔
رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں۔ اوراس کی وجہ شوبزکی چمک دمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔ آخر میں رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔