چین میں پھنسے طلبہ کو پاکستان لانے کے لیے اہل خانہ کا احتجاج

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 فروری 2020
چیف جسٹس پاکستان بچوں کو پاکستان لانے کے لیے حکومت کو حکم دیں، مظاہرین۔ فوٹو : ایکسپریس

چیف جسٹس پاکستان بچوں کو پاکستان لانے کے لیے حکومت کو حکم دیں، مظاہرین۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہل خانہ کی جانب سے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران بچوں کو فوراً پاکستان واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہل خانہ کی جانب سے کراچی میں پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ  کیاگیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہمارے بچوں پررحم کھاؤ اور اور انہیں فوراً پاکستان واپس لایا جائے، کیا چین میں پھنسے پاکستانی بچے لاوارث ہیں، بچوں میں کرونا وائرس نہیں ہے، پاکستانی نوجوان ہمارے بچوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو حکم دیں کہ ان کے بچوں کو فوری واپس لایا جائے جب کہ اگر ان کے بچوں کو کچھ ہوا تواس کی زمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔