- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
مائیکل جیکسن کا بھتیجا مہمان نوازی پر پاکستان کا مشکور
کراچی: پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان حسین تریک اور پرامن ملک ہے لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دنیا میں اس کا تاثرغلط ہے، 6 یوم سے پاکستان میں قیام پذیر ہوں، لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجود ہوں، پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔
جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور یہاں کے کھانے انتہائی ذائقہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ میوزک کے معاملے میں اپنےچچا سے مائیکل جیکسن سے متاثرہوں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتا، میری پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سماجی پراجیکٹس کرنا چاہتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں جعفر جیکسن نے کہا کہ مستقبل میں وہ پاکستان اور امریکی پاپ سنگرکی مشترکہ کنسرٹ کرنے کی خواہش مند ہیں، کراچی ایک بڑا شہر ہے جہاں بہترین جامعات اور مختلف ثقافت کے حامل لوگ رہتے ہیں۔
اس موقع پرسی پی آئی سی گلوبل کے بانی رکن اور جعفر جیکسن کے میزبان ذیشان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عالمی سیلیبریٹیز کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کے مثبت تاثر کو فروغ دے رہے ہیں، ہم اپنی مدد آپ کے تحت اب تک چار عالمی شہرت یافتہ شخصیات کوپاکستان کے دورے کرائے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے اپنے ممالک میں جاکردنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لاسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔