- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
وفاقی کابینہ کا بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

ایف آئی اے 2 ہفتوں چینی کی قیمتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم. فوٹو:فائل
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، جب کہ کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، کابینہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام ، وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاکی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ بنانے کی ہدایت کی، جب کہ وزیراعظم نے ایف آئی اے سے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایف آئی اے 2 ہفتوں چینی کی قیمتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔
وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانےوالی غذا کی دستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پر عائد پابندی ختم کی جائے اور قیمتوں میں واضح کمی کیلئےاقدامات کیےجائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔