نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پر بیٹے کا بوڑھے والدین پرمقدمہ

ویب ڈیسک  پير 24 فروری 2020
عدالت نے سلمان خان ایڈووکیٹ، ایس ایس پی سینٹرل کو نوٹس جاری کردیے: فوٹو: اسکرین گریب

عدالت نے سلمان خان ایڈووکیٹ، ایس ایس پی سینٹرل کو نوٹس جاری کردیے: فوٹو: اسکرین گریب

 کراچی: نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پربیٹا ماں باپ کا دشمن ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں بیٹے سلمان ایڈووکیٹ نے نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پرماں باپ پرمقدمہ کردیا۔ بوڑھے کریم بخش خان اور جنت مائی اپنے تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

اس سے متعلق والدین نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے سلمان خان کوپڑھایا، لکھایا اور وکیل بنایا، یہ معلوم نہیں تھا کہ اپنا ہی بیٹا جان لینے پرتل جائے گا، اپنے ہی بیٹے سے چھپتے پھررہے ہیں، مختلف تھانوں کے ذریعے بیٹا سلمان خان ایڈووکیٹ مقدمات بنوا رہا ہے۔ عدالے نے استفسارکیا کہ بیٹا وکیل ہے توسندھ بار کونسل کیوں نہیں جاتے جس پر والدین نے کہا کہ سندھ بار کونسل کہتی ہے کہ وہ صرف وکیلوں کے معاملات دیکھتے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو بوڑھے ماں باپ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سلمان خان ایڈووکیٹ، ایس ایس پی سینٹرل سمیت ایس ایچ او پیرآباد، خواجہ اجمیرنگری اور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔