پنجاب،صنعتی زونزمیں پاورپلانٹس لگانے کی چینی پیشکش

کامرس رپورٹر  ہفتہ 30 نومبر 2013
صوبائی حکومت سے رابطہ ہے، ایم اویوپردستخط کیے جائیں گے،چینی پاورکمپنی  فوٹو: فائل

صوبائی حکومت سے رابطہ ہے، ایم اویوپردستخط کیے جائیں گے،چینی پاورکمپنی فوٹو: فائل

لاہور:   چینی پاور پروڈیوسنگ کمپنی نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے ماتحت کام کرنے والی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلہ اور دیگر ذرائع سے پاور پلانٹس لگانے  اور ٹیکنالوجی، افرادی قوت و سرمایہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش چینی پاور پروڈیوسنگ گروپ کے وفد نے گزشتہ روز پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے دفاتر اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کے دوران کہی، وفد کی قیادت ’’لیو منگہوا‘‘ کررہے تھے۔

انھوں نے لاہور و ملتان کی 2، 2 اور صوبے میں دیگر3 صنعتی اسٹیٹس میں پاور پلانٹس لگانے کے بارے میں پی آئی ای ڈی ایم سی کی مینجمنٹ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے، اس مقصد کیلیے ابتدائی معاملات  طے کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔