کورونا وائرس؛ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ملتوی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 26 مارچ 2020
مرکزی مجلس شوری نے حکومتی مشاورت کے بعد جماعت کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ فوٹو، فائل

مرکزی مجلس شوری نے حکومتی مشاورت کے بعد جماعت کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ فوٹو، فائل

 لاہور:  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بڑھتے ہوئے  خطرات کے پیش نظر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع  کا دوسرا مرحلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مرکزی شوریٰ  نے حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں اپنی نقل وحرکت روک دیں۔ جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ اگر کسی ادارے کو اس بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو وہ اپنے افسران بالا سے اسے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کریں اور کارکنان، مستورات ، بچے اور بڑے اللہ کے حضور توبہ و استغفار کریں۔ واضح رہے کہ حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے علمائے کرام کی مشاورت سے ملک بھر کی مساجد میں باجماعت اور جمعے کے اجتماعات کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔