کورونا وائرس؛ چین نے 10 ٹن حفاظتی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی فراہمی پر حکومت چین خاص طور پر گورنر سنکیانگ کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی فراہمی پر حکومت چین خاص طور پر گورنر سنکیانگ کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان: گورنرسنکیانگ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے 10 ٹن حفاظتی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے گورنرنے پاک چین دوستی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کیلئے 10 ٹن حفاظتی سامان حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کردیا ہے۔

گورنرسنکیانگ کی جانب سے ارسال کردہ حفاظتی سامان آج خنجراب پاس پرپہنچا جہاں حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی وصولی کیلئے پاک چین سرحدی بارڈرکوایک روزکیلئے خصوصی طورپرکھولا تھا۔ وزیراعلی و کمانڈرایف سی این اے، چیف سیکرٹری نے خنجراب جاکر حفاظتی سامان وصول کیے۔

گورنرسنکیانگ کی جانب سے ارسال کردہ حفاظتی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزارN95 ماسک، 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزارٹیسٹنگ کٹس جبکہ 2 ہزارمیڈیکل پروٹیکٹیو کلاتھس شامل ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے سامان کی فراہمی پر حکومت چین خاص طور پر گورنرسنکیانگ کا شکریہ اداکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔