- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے انگلینڈ کی بے تابی بڑھ گئی
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے انگلینڈ کی بے تابی بڑھ گئی، مقابلوں کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا، ویسٹ انڈین کرکٹرز اور اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ 6 جون کو ہوگا،مہمان ٹیم 10 تاریخ کو چارٹرطیارے پر لندن پہنچنے کے بعد ’بائیوسیکیور‘ ایجس باؤل میں ڈیرے ڈالے گی، حتمی تاریخوں اور وینیوز کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے تیاریاں زوروشور سے جاری رکھی ہوئی ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کی جانب سے ٹورز کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم مجوزہ شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پہلے ویسٹ انڈین ٹیم کوآنا ہے، اس مقصد کیلیے پلیئرز اور معاون اسٹاف کا 6 جون کو کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا۔
تمام نتائج منفی ہونے کی صورت میں پلیئرز 10تاریخ کو اپنے جزائر سے چارٹر فلائٹس کے ذریعے اینٹیگا پہنچیں گے اور پھر انھیں اتک اور چارٹر طیارے پر وہاں سے لندن لایا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے موقع پرکیرییبیئن ٹیم نے ایجس باؤل میں ڈیرے ڈالے تھے اوراب بھی اسی بائیوسیکیور وینیو کا ہی انتخاب کیا جائے گا،مہمان سائیڈ وہاں پہلے ٹیسٹ سے قبل 4 ہفتوں تک رہائش اختیار کرے گی اورپریکٹس بھی کرے گی۔ ادھر انگلش پلیئرز 24 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں یکجا ہوں گے، اسی وینیو پر ہی دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔
دونوں اسکواڈز کو پہلے میچ سے قبل تک الگ الگ رکھا جائے گا، اس دوران باقاعدگی سے کورونا وائرس ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے۔ دونوں ٹیمیوں کے انٹراسکواڈ وارم اپ میچز بالترتیب اولڈ ٹریفورڈ اور ایجس باؤل میں ہی ہوں گے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے شیڈول ہے۔ گراؤنڈ کو پلیئرز اور اسٹاف کیلیے 2 انرزونز میں تقسیم کیا جائے گا،آؤٹر زون براڈکاسٹرز، میڈیا اور آپریشنل اسٹاف کیلیے مختص ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ آمد 8 جولائی کو متوقع ہے، میزبان اور گرین کیپس میں پہلا ٹیسٹ ممکنہ طور پر5 اگست، دوسرا 13 اور تیسرا 21 تاریخ کو شروع ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔