- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
ٹائیگرفورس کو ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے ٹائیگرفورس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگرفورس اب ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے بھی خدمات انجام دے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے، نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ عمران خان ٹائیگر فورس سے جلد خطاب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔
عثمان ڈار نے بتایا کہ 1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا، پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
وزیراعظم سے معاون خصوصی ندیم بابر نے بھی ملاقات کی اورپٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات کے عمل میں پیش رفت پر بریف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم شعبے میں بہتری اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے اصلاحاتی عمل کومزید تیز کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔