- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
گندم کی ذخیرہ اندوزی، آٹا مزید مہنگا
کراچی: گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی 50 کلو بوری کی ہول سیل قیمت 3400 سے بڑھ کر4500روپے پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں 50کلوگندم پر1100روپے کا اضافہ ہوگیا، فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت مزید بڑھا دی ہے،ڈھائی نمبر آٹا2100روپے سے بڑھ کر 2400روپے تک پہنچ گیا،دوماہ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں1100روپے کا ضافہ ہوا ہے۔
ریٹیل گراسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق فلورملوں سے دکاندار کو48روپے میں فائن آٹا دستیاب ہوا تو خوردہ سطح پر 55روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، فلور ملوں نے50کلومیدہ اور سپر فائن آٹا 2300 بڑھا کر2700روپے پر پہنچا دیا ہے،ملوں نے ڈھائی نمبر آٹا 42 سے بڑھا کر48روپے تک پہنچا دیا ہے ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا55روپے فی کلو ہوچکا ہے ،چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت 5 روپے بڑھا کر65روپے فی کلوکردی ہے،ریٹیل مارکیٹ میں میدہ اور سپر فائن آٹا کی قیمت 60 روپے فی کلو تک پہنچانے کی تیاری کرلی گئی، مارکیٹ میں فائن آٹا اور میدہ کے فی کلو گرام نرخ 6 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنیوں نے 10کلو گرام برانڈڈ آٹا کی قیمت 560 روپے پر پہنچا دی ہے۔ فرید قریشی نے کہا کہ پیر سے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ کارروائی کریں۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت انھیں گندم فراہم نہیں کررہی جب کہ شہریوں نے کہا کہ چینی،سبزی،دودھ ،مرغی کا گوشت، پھل،دالوں کے بعد آٹا بھی خریدنا مشکل ہوگیا ہے، صوبائی اور وفاقی حکمراں مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتے تو کس لیے حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔