کراچی میں بارش کے دوران بدترین ٹریفک جام، سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 6 اگست 2020
برسات کے دوران اور بعد میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ (فوٹو: اسٹاف)

برسات کے دوران اور بعد میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ (فوٹو: اسٹاف)

 کراچی: شہر میں بارش کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد حسب روایت مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں اعصاب شکن صورت حال میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جبکہ ٹریفک جام میں کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے انھیں دوہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ موسلا دھار بارشوں کی پیشگی اطلاع اور اس سے قبل بارشوں میں شارع فیصل کے کچھ مقامات پر پانی جمع ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

Karachi Trafffic jam

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی رین ایمرجنسی کے حوالے سے  کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے  اور برسات کے بعد شارع فیصل ، کارساز ، بلوچ کالونی ایکسپریس وے ، قیوم آباد چورنگی ، رمپا پلازہ سے گل پلازہ ، حسن اسکوائر ، نیپا ، یونیورسٹی روڈ ، ٹیپو سلطان روڈ ، سمیت مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر موجود رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔