- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
ترکی نے دھماکے میں تباہ بندرگاہ کی تعمیر نو کی پیشکش کردی
بیروت: ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے لبنانی صدر کو مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے لبنانی صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کی اور بندرگاہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے ترک صدر کی مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کا پیغام بھی پہنچایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بیروت دھماکا بندرگاہ پر غیرملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، لبنانی صدر
قبل ازیں ترک صدر رجب اردگان نے آیا صوفیہ کی مسجدِ کبیرہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد بات صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکی نے امدادی سامان سے بھرے فوجی طیارے روانہ کردیئے ہیں جن میں متعدد عسکری امداد کے علاوہ طبی سامان بھی شامل ہے، اس کڑے وقت میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : بیروت دھماکے سے لرز اٹھا، 78 ہلاک اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واضح رہے کہ منگل کے روز لبنان کی بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے اسٹور میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں 135 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد زخمی اور سیکڑوں رہائشی گھر تباہ ہوگئے تھے اور پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔