حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا عرس آج سے شروع ہوگا

اسٹاف رپورٹر  منگل 11 اگست 2020
جمعرات تک ہونے والی تقریب میں لنگر تقسیم اور مزار کے غسل سمیت محفل سماع بھی ہوگی۔ فوٹو: فائل

جمعرات تک ہونے والی تقریب میں لنگر تقسیم اور مزار کے غسل سمیت محفل سماع بھی ہوگی۔ فوٹو: فائل

کراچی  : برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے 1290 ویں عرس مبارک کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مزارات کو کورونا وائرس کی وجہ سے زائرین کے لیے بند رکھا گیا تھا تاہم پیر کو مزارات ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

عرس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اوقاف، عمائدین شہر، علمائے کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔

عرس کی تقریبات میں لنگر تقسیم کیا جائے گا، اونٹ نحر ہوں گے، محفل سماع کے ساتھ ساتھ مزار کو غسل بھی دیا جائے گا، عرس کے لیے حکومت سندھ نے ہنگامی طور پر احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔