مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اگست کے دوران 206 ارب روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 ستمبر 2020
جنوری 2020ء تا اگست 2020ء بینکوں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 14 ہزار 672 ارب روپے سے بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے ہوگئی  (فوٹو: فائل)

جنوری 2020ء تا اگست 2020ء بینکوں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 14 ہزار 672 ارب روپے سے بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے ہوگئی (فوٹو: فائل)

 کراچی: مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اگست 2020ء کے دوران 206 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے نتیجے میں اگست 2020ء میں بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020ء میں بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت 16121 ارب روپے تھی جبکہ جنوری 2020ء سے اگست 2020ء کے اختتام تک مقامی بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت میں مجموعی طورپر 1655 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2020ء سے اگست 2020ء تک بینکوں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 14 ہزار 672 ارب روپے سے بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔