- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بدھ کو جاری ہوگا،11لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع
کراچی: الیکشن کمیشن سندھ کی زیر نگرانی کراچی سمیت اندرون سندھ میں18جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن اسلام آبادکی جانب سے بدھ18دسمبرکوانتخابی شیڈول جاری ہوگا۔
پرنٹنگ پریس کارپوریشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع کردی ہے، مجموعی طور پر11لاکھ فارم چھاپے جائیں گے، شہری علاقوں کی یونین کمیٹیز اور یونین کونسلوں کے لیے سبز رنگ کے کاغذات نامزدگی اور دیہی علاقوں کے وارڈز وٹائون کمیٹیز وغیرہ کے لیے سفید رنگ کے فارم ہونگے، 23 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کیا جائے گا، امیدواروں کی حتمی لسٹ 8 تا 10جنوری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، سندھ کیلیے 2کروڑ 86لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی ترسیل اضلاع میں بدھ سے شروع کردی جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن نے بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، بدھ کو انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا، منگل کو انتخابی شیڈول کا حتمی ڈرافٹ تیارکرلیاجائے گا، منصوبہ بندی کے تحت 22 یا 23دسمبرتک پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، بعدازاں کاغذات نامزدگی کے اجرا ووصولی کا سلسلہ شروع ہوگا ،صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری نے بتایا کہ یونین کمیٹی، یونین کونسل، وارڈز و ٹائون کمیٹی کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیس 2ہزار روپے،میونسپل کمیٹی کے لیے 3 ہزار اور ڈسٹرکٹ کونسل وکاپوریشن کے لیے نامزدگی فیس 5ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔