کسٹم کی تاریخی کارروائی، افغانستان جانیوالے کنٹینر سے 91 ارب کا نشہ آور کیمیکل برآمد

بزنس رپورٹر  جمعرات 17 ستمبر 2020
یہ کنٹینر متحدہ عرب امارات سے کراچی بھیجا گیا جسے افغانستان روانہ ہونا تھا، کارروائی افغان کسٹم کی اطلاع پر کی گئی (فوٹو : فائل)

یہ کنٹینر متحدہ عرب امارات سے کراچی بھیجا گیا جسے افغانستان روانہ ہونا تھا، کارروائی افغان کسٹم کی اطلاع پر کی گئی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان کسٹم نے افغان کسٹم کی اطلاع پر یو اے ای سے کراچی آنے والے کنٹینر سے نشہ آور ادویات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ’’آئیوڈین میتھیمفیتیمین‘‘ کی 91 ارب 67 کروڑ روپے مالیت کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کسٹم پورٹ کنٹرول یونٹ نے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکوک کنٹینر کی اطلاع پر کی یہ کارروائی پاکستان کسٹم کی جانب سے افغان کسٹم کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے تحت عمل میں کی۔ یہ کنٹینر متحدہ عرب امارات سے بھیجا گیا تھا جو پاکستان کے راستے افغانستان کے لیے روانہ کیا جانا تھا۔

مذکورہ کنٹینر میں 6 میٹرک ٹن آئیوڈین تھا جو کہ میتھیمفیتیمین کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پکڑی گئی میتھیمفیتیمین کی مالیت تقریباً 91.670 ارب روپے ہے۔ آئیوڈین کی بڑی کھیپ پکڑ نے پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے دیگر بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں اس معاملے پر عمل درآمد میں موٴثر منصوبہ بندی اور پاکستان کسٹمز کی پیشہ ورانہ ہینڈلنگ اور حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ میتھیمفیتیمین ایک طاقتور لت آمیز محرک ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے کنٹرولڈ لسٹ آئٹم میں بھی شامل ہے جسے جائز طریقے سے ادویات کی تیاری اور غیرقانونی طور پر نشے کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔