پولیس نے کئی بارجیل جانیوالے 3 لٹیرے دوبارہ دھرلیے

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 ستمبر 2020
ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول،2 تیس بور پستول اور2 موٹرسائیکلیں برآمد
 فوٹو: فائل

ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول،2 تیس بور پستول اور2 موٹرسائیکلیں برآمد فوٹو: فائل

 کراچی:  فیروز آباد پولیس نے لوٹ مار میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جب کہ گرفتار لٹیرے کئی بار جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ وارداتیں کرنے لگے۔

فیروز آباد اور بہادرآباد ماڈل پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان یاسر، کامران اور عقیل لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں اور عادی جرائم پیشہ ہیں ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول اور 2 تیس بور پستول ملے ہیں۔

ملزمان کے زیر استعمال 2 موٹرسائیکل کے ایچ پی ۔ 8655 اور کے جے ایس۔ 1210 سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ وارداتوں میں مصروف ہوجاتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔