- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
سندھ میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں پہلی بار سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا قانونی مسودہ بھی تیار کرلیاگیا ہے جو محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے، مجوزہ سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کا مقصد صوبے کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں اور ان کالجوں کی مانیٹرنگ اور انھیں صوبائی کونسل کے ضابطہ قانون میں لانا ہے، معلوم ہوا ہے کہ مجوزہ کونسل کا بل آئندہ تین ماہ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا جس کی منظوری کے بعد صوبے میں نافذالعمل کردیا جائیگا۔
دوسری جانب حکومت سندھ کے اس نئے فیصلے کی وجہ سے صوبے سندھ کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں سال برائے 2020 – 2021 میں ہونے والے داخلوں کا عمل ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا حکومت سندھ ایک جانب صوبائی میڈیکل کونسل کا شوشہ چھوڑ کر میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو ابہام میں مبتلاکردیا، واضح رہے کہ صوبے کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر کو منعقد ہوناتھے جوسندھ کی عدالت عالیہ کے حکم امتناع کی وجہ سے عارضی طور پر روک دیے گئے، حکومت سندھ 18 ترمیم کے تحت صوبے میں طویل عرصے کے بعد سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کا شوشہ ایسے موقع پر چھوڑا ہے جب ملک بھر میں میڈیکل کالجوں میں سال برائے2020-2021 کے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کے اس اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں بے چینی پیدا ہوگئی جبکہ ان کالجوں میں داخلہ لینے کے خواش مند ہزاروں طالب علم اور ان کے والدین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں، دریں اثنا، منگل کو صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ترجمان نے ایکپسریس کو بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں کونسل کے قیام کا قانونی مسودہ محکمہ قانون کو بھیج دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔