خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے 16 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

وصال یوسفزئی  اتوار 1 نومبر 2020
ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر شدید ہوتی جارہی ہے فوٹو: فائل

ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر شدید ہوتی جارہی ہے فوٹو: فائل

 پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 16 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسپتال کے سرجیکل بی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے 16 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسپتال کے سرجیکل بی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کنٹرول کمیٹی کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سرجیکل بی وارڈ میں 16 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وارڈ کو بند کرنے اور ڈاکٹرز کو قرنطینہ میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہیں، اس کے علاوہ پورے اسپتال میں جراثیم کش اسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر شدید ہوتی جارہی ہے۔ اور گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک مرتبہ پھر 3.5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔