- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
اداکارہ میرا پر غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام
لاہور: اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’’نیک نامی‘‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کے اس مبینہ فراڈ کا پول کھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا پر دھوکادہی سے گھرنام کروانے کا مقدمہ دائر
اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے۔
لاڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی۔ میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔ بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھی، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا، لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
content.jwplatform.com
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔