- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 4 شہری اور ایک جوان شہید، 17 زخمی

مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 افراد زخمی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، 7 اور 8 نومبر کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جھڑپ حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے مابین مقبوضہ وادی میں ہوئی جس میں 4 بھارتی فوجیوں سمیت کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے لیپا، نیلم، ویلی، جورا، سیکٹر شاہ کوٹ اور باغ ویلی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مادر وطن کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا جب کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔