شمالی وزیرستان؛ فورسز پر حملے میں جوان شہید، 2 دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 24 دسمبر 2020
دہشت گردوں کے حملے میں  34 سالہ نائیک یاسین کی شہادت واقع ہوگئی۔(تصویر: آئی ایس پی آر)

دہشت گردوں کے حملے میں 34 سالہ نائیک یاسین کی شہادت واقع ہوگئی۔(تصویر: آئی ایس پی آر)

میر علی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں  نے گزشتہ شب حملہ کیا۔ واقعے میں 34 سالہ نائیک یاسین شہید اور 7جوان زخمی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے حملے پر فوری جوابی کاروائی کی  جس کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردمارے گئے اور  10زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔