حکومت کا فوج مخالف بیانات پر رہنما جے یو آئی مفتی کفایت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2020
فوج مخالف بیانے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت (فوٹو : فائل)

فوج مخالف بیانے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اپوزیشن مجھ سے این آر او کیلیے فوج پر دباؤ ڈال رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔