- سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
- سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ
- اسرائيلی مال بردار بحری جہاز پر پراسرار دھماکا
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا
- شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندر کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں طلبا کی 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
- افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 7 ہلاک
- پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دیدی
براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری

کس نے کس کو کتنا فائدہ دیا کمیٹی 45 روز کے اندر تحقیقات مکمل کرے گی، شبلی فراز (فوٹو : فائل)
کراچی: وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے سابق جج کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کو براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نیب اور براڈ شیٹ کے معاملے پر ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے بعد اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کس نے کس کو کتنا فائدہ دیا کمیٹی 45 روز کے اندر تحقیقات مکمل کرے گی۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ شیریں مزاری اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔
یہ پڑھیں : مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن این آر او مانگنے کے بجائے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرے، جن لوگوں نے لٹیروں کو سہولت فراہم کی ان کا بھی احتساب ہوگا، تحقیقاتی کمیٹی جسے چاہے گی بلائے اور ریکارڈ طلب کرے گی جن لوگوں نے لٹیروں کو سہولت فراہم کی ان کا بھی احتساب ہوگا۔
شیریں مزاری نے کہا براڈ شیٹ کیس کرپشن کی صرف ایک کہانی ہے، ان لوگوں نے ملک کو غریب بنایا جن لوگوں نے لٹیروں کو سہولت فراہم کی ان کا بھی احتساب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
دریں اثنا اجلاس میں کابینہ نے پاور ڈویژن کے تحت تشکیل شدہ کور کمیٹی کے ممبران کو رینٹل پاور پروجیکٹ میں تحقیقات کی روشنی میں ملک کو بڑے مالی نقصان سے بچانے کے حوالے سے خدمات پر مالی ایوارڈ دینے کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن کو صحت سہولت پر وگرام کی ڈیٹا تصدیق کے ضمن میں نادراسے براہ راست پانچ سالہ معاہدہ کرنے کی منظوری دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔