- لگتا ہے آج ہم پاکستان میں نہیں گٹر میں رہتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی
- نائیجیریا میں اغواء ہونے والی 279 طالبات رہا
- اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم
- 70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی، چینی وزیرخارجہ
- (ن) لیگ کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری
- اسلام آباد کے شہریوں کےلیے بری خبر، کورونا کے ساتھ پولن الرجی کا موسم بھی شروع
- سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ
- عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا
- کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- چور کی داڑھی میں تنکا
- اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری
- کورونا وبا؛ ملک میں مزید 1163 افراد وائرس کا شکار، 42 مریض جاں بحق
- سینیٹ الیکشن کیلیے مہم کا وقت ختم، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’اِن سیکیور‘‘ بن گیا
- پاکستانی موقف نے بھارتی تن بدن میں آگ لگا دی
- ’’آئی پی ایل انڈین پیسہ لیگ‘‘ اسٹین نے تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی
- پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو ہوٹل میں جمع کرلیا، اکثریت کا ٹھہرنے سے انکار
- فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 30 فیصد کم ہوگئی
- پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عمران خان سے ووٹ مانگ لیا
- پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمت میں اضافہ متوقع
گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

رولز کے تحت سرمایہ کار لاuسنسنگ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد یوزر آئی ڈی اور لاگن پاسورڈ کے لئے درخواست دے سکیں گے(فوٹو، فائل)
اسلام آباد: سی پیک کے تحت گوادر ٹیکس فری زون کیلئے رعایتی شرح ٹیکس اور صفر ڈیوٹی پر مشینری کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گوادر ٹیکس فری زون رولز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ رولز کے تحت سرمایہ کار لائسنسنگ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد یوزر آئی ڈی اور لاگن پاسورڈ کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق رولز کے تحت سرمایہ کار صفر ڈیوٹی پر پلانٹس اور مشینری منگواسکیں گے تاہم پلانٹس و مشینری کو پانچ سال تک کیلئے ٹیکس فری زون سے باہر معمول کے ٹیرف ایریا میں فروخت نہیں کیا جاسکے گا۔ پانچ سال سے قبل ٹیکس فری زون سے باہر ٹیرف ایریا میں فروخت کی صورت میں ڈیوٹی اور ٹیکس سو فیصد وصول کئے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق تین سال بعد فروخت پر 50 فی صد ڈیوٹی و ٹیکس عائد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پانچ سال کے بعد ٹیرف ایریا میں پلانٹس و مشینری کی فروخت پر صفر ڈیوٹی و ٹیکس عائد ہوگا۔ گوادر پورٹ پر آنے اور جانے والے جہازوں کو فیول اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی بھی صفر ڈیوٹی عائد ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔