- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
سندھ؛ 435 کرپٹ افسران، ملازمین میں 217 اساتذہ نکلے
کراچی: قوم کے معمار تیار کرنے والے اساتذہ کرپشن میں سرفہرست نکلے جب کہ 435 کرپٹ سرکاری افسران اور ملازمین میں 217 اساتذہ نکلے۔
چیف سیکریٹری نے بڑی تعداد میں اساتذہ نکالنے پر بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ کرپشن سے لوٹی گئی دولت نیب کو رضاکارانہ واپس کرنے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی درخواست پر چیف سیکریٹری نے رپورٹ جمع کرادی۔
ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو کرپشن سے لوٹی گئی دولت نیب کو رضاکارانہ واپس کرنے سے متعلق کنور نوید جمیل کی درخواست کی درخواست پر چیف سیکریٹری کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔
چیف سیکریٹری نے بڑی تعداد میں اساتذہ کو نکالنے پر بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیف سیکریٹری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اتنے اساتذہ نکالے تو محکمہ تعلیم میں بحران پیدا ہوگا۔ اب تک 55 سرکاری افسران کے خلاف بڑی سزائیں سنائیں۔ 10 سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کیا جا چکا۔ 12 سرکاری افسران کی عہدے سے تنزلی کی گئی۔ 29 سرکاری افسران کو برطرف کردیا گیا۔ 73 سرکاری افسران کے سالانہ انکریمنٹ روک لیے گئے۔
چیف سیکریٹری کی پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 238 سرکاری افسران، ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ 238 میں سے 217 صرف اساتذہ ہیں۔ یہ اساتذہ پرائمری اور ہائی اسکول سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان اساتذہ کو نکالنے سے اسکولوں میں خلا پیدا ہوگا۔ تمام سیکریٹریز کو 30 دن میں باقی بچ جانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ تمام سرکاری محکموں کے سیکٹریریز سے سرٹیفکیٹس طلب کرلیے۔
چیف سیکریٹری نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 60 دن کی مہلت مانگ لی۔ چیف سیکیریٹری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 60 روز میں عدالتی فیصلے پر عمل کرلیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سندھ میں 500 سے زائد کرپٹ افسران دوبارہ تعینات کر دیے گئے۔ رضا کارانہ رقوم واپس کرنا کرپشن کا اعتراف ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد کرپٹ افسران کو عہدے نہیں دے جا سکتے۔ تمام کرپٹ افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔