- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- لاہور میں کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
سال نو کا جشن،فائرنگ سے ایک درجن شہری زخمی، پولیس کا منچلوں پر لاٹھی چارج

پولیس نے فائیو اسٹار چورنگی پرنئے سال کے موقع پرہلڑبازی کرنیوالوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی،کئی منچلے زیر حراست فوٹو : آن لائن
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے سال نو کے جشن پر ہوائی فائرنگ کرنے والے4 افراد کو گرفتار کرکے سال 2014 کا پہلا مقدمہ نمبر 01/14 درج کرلیا۔
جبکہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے فائیو اسٹار چورنگی پر نئے سال کا جشن منانے کے لیے آنے والے منچلوں کو لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا اور اس دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،گزشتہ سال کا آخری قتل چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں ہوا نئے سال کا پہلا زخمی 23 سالہ ذیشان میٹھادر میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوکر سول پہنچا ۔
جبکہ نئے سال کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے کھارادر میں 25 سالہ صادق ، ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے افضل ، پاپوش نگر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے30 سالہ عارف ، گلبہار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے40 سالہ لیاقت مرزا شدید زخمی، گلبرگ میں 22 سالہ ماجد ، کھارادر میں اﷲ رکھا پارک کے قریب فائرنگ سے 25 ساجد جبکہ اختر کالونی چوک پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 32 سالہ نعمان سمیت کئی علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں علاج کیلیے لایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔