وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
خاتون اول کی متعقلہ محکموں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت۔

خاتون اول کی متعقلہ محکموں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت۔

 لاہور: خاتون اول بشری بی بی نے داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

خاتون اول بشری بی بی نے داتا دربار کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائز لیا جب کہ وہاں موجود افراد سے پناہ گاہ کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ محکموں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی خاتون اول کے ہمراہ تھیں۔

خاتون اول بشری بی بی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے نادار لوگوں کی دعائیں سنتا ہے لہذا مخیر حضرات کو ایسے لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آنا چاہیے، خوشی ہے کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم معذور شخص نے خاتون اول کو اپنی معذوری کے بارے میں بتایا اور مدد کی اپیل کی جس پر خاتون اول نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معذور شخص کی مدد کے احکامات جاری کیے۔

خاتون اول بشری بیگم کی آمد پر پناہ گاہ کی اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم دورے کے موقع پر کمشنر لاہور اور ڈی سی او لاہور سمیت پولیس کا بھی کوئی بڑا آفیسر موجود نہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔