ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک  منگل 2 مارچ 2021
میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں (فوٹو : فائل)

میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

 انہوں نے کہا کہ پہلے فنڈز نہیں ملتے تھے اور آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے جارہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں امید ہے کامیابی ہماری ہوگی۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی رکن نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔