- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی درخواست کی تاہم مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستانی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں قمر زمان کائرہ اور سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا
اس موقع پر مسلم لیگ قائد اعظم کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک ہوئے۔
یہ خبر پڑھیں : تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی جب کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر بھی بات چیت ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست پر چودہری شجاعت نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم چوہدری برادران نے پنجاب میں معاملات کے لیے بلاول بھٹو سے اگلی ملاقات تک کا وقت مانگ لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بلاول بھٹو، حمزہ شہباز ملاقات؛ تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق
مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو گھر تشریف لائے ان کی عزت کرتے ہیں لیکن حکومت کو پہلے ہی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی اپ سیٹ کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے بھی سابق وزیراعظم کو کامیاب کرانے کے لیے سیاسی ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔