وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا

رضوان غلزئی  جمعرات 29 جولائی 2021
انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری گئی تاہم کچھ تحفظات کے باعث انہوں ںے استعفی دے دیا (فوٹو : فائل)

انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری گئی تاہم کچھ تحفظات کے باعث انہوں ںے استعفی دے دیا (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس  نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔