- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کو رخصت کرنے پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
- بلوچستان میں ٹرک اور کار میں تصادم، خاتون سمیت چار جاں بحق
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی
- خیبرپختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگا واٹ تک پہنچ گیا
- نیوٹرلز کو بتادیا ملک غیرمستحکم ہوا تو یہ لوگ سنبھال نہیں سکیں گے، عمران خان
- برازیلی درخت میں لیوکیمیا کا علاج دریافت
- چینی خلائی جہاز نے پورے سیارہ مریخ کی تصاویر اتارلیں
- کورونا کیسز میں اضافہ: سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری
نور مقدم کیس؛ مقتولہ کی ظاہر جعفر سے بچ کر نکلنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں نور مقدم کو دو دفعہ ملزم کے گھر سے فرارکی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کا اہم ثبوت سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں نور مقدم کی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہونے اور جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو میں نور مقدم کو دو دفعہ ملزم کے گھر سے فرارکی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 جولائی رات 10 بج کر 19 منٹ پر نور مقدم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہے۔ 19 جولائی کی صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ 19 جولائی کو ہی صبح 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم پاوں ننگے گھر سے باہر بھاگتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا، نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہے۔ 19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں۔ 19 جولائی کو 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔ 20 جولائی کو شام 7 بج کر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے جب کہ گھر کے دوسری طرف سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے باہر نہیں جانے دیتا جب کہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے اور ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹے ہوئےگھر کے اندر لے جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔