محمد عامر بھی کورونا کا شکار ٹی ٹین لیگ سے دستبردار

دبئی جاکرسری لنکا پریمیئر لیگ کی تیاری کروں گا، محمد عامر


Muhammad Yousuf Anjum November 18, 2021
8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، محمد عامر فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عامر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پیسر نے بتایا کہ 8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود رکھا تاہم اب پہلے سے طبیعت بہت بہتر ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان دنوں موسم اچھا نہیں، اس لیے کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تاکہ گلہ دوبارہ خراب نہ ہوجائے۔ 20 یا 21 نومبر کو پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے کا پلان ہے جہاں جاکر وہ سری لنکا پریمیئر لیگ کی تیاری کریں گے۔ اہل خانہ اس وبا سے محفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں