ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بناکر غلطی کی گئی کرکٹ آسٹریلیا

گزشتہ روز ٹم پین نے کپتان سے استعفی دینے کا اعلان کیاتھا


Sports Reporter November 20, 2021
گزشتہ روز ٹم پین نے کپتان سے استعفی دینے کا اعلان کیاتھا

BEIJING: کرکٹ آسٹریلیا نے اعتراف کیاہے کہ ٹم پین کیس میں 2018 میں حقائق چھپانےکا غلط فیصلہ کیاگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ رچرڈ کےمطابق اس وقت کرکٹ بورڈ کا سربراہ میں نہیں تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے دوہزار اٹھارہ میں ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بناکر غلط مثال قائم کی۔ ٹیم کےکپتان کو ہر لحاظ سے ایک بہترین اور مثالی کردار کا مالک ہونا چاہیے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے اپنی ڈومیسٹک ٹیم تسمانیہ کی ایک ملازمہ کو دوہزار سترہ میں نازیبا پیغامات بھیجے تھے، اب حقائق سامنے آنےپر گزشتہ روز ٹم پین نے کپتانی سے استعفی دینے کا اعلان کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں