اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

بزنس رپورٹر  پير 22 نومبر 2021
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی . فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی . فوٹو : فائل

 کراچی: اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں اب نئی سہولت متعارف کردای گئی۔

بینک اکاؤنٹس کھولنا اب اور بھی آسان ہوگیا، اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

اس سہولت کے ذریعے اب یکم جنوری 2022ء سے کسی بھی جگہ سے بایو میٹرک تصدیق کرکے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی شاخوں کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور بینک ریموٹ بایو میٹرک تصدیق پر اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔