شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید

اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں، شاہد آفریدی


Sports Reporter November 24, 2021
اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں، شاہد خان آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میں اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں،ملتان سلطانز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا کوئی اور ٹیم ہوگی،معلوم نہیں،پی ایس ایل7 میں کھیلنے کے لیے ابھی ٹیم کا فیصلہ نہیں کیا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ دونوں فرنچائز کے ذمہ دار مجھ سے پیار کرتے ہیں، واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں شاہد خان آفریدی ان کی فرنچائز کے ساتھ ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں