محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
آل راؤنڈر ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ملکی ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔فوٹو : فائل

آل راؤنڈر ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ملکی ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلادیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

محمود اللہ نے 12 برس تک محیط کرکٹ کا کیریئر ختم کردیا، 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ کرکٹر نے 50 میچز میں 33.49 کی اوسط سے 2914 رنز بنائے، اس میں پانچ سنچریاں اور 16 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 43 وکٹیں بھی اپنے نام کیں، انھوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں ملکی ٹیم کی قیادت بھی سنبھالی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہونے کے لیے اس وقت کو بہترین خیال کررہا ہوں۔تاہم وہ ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ملکی ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔